جے یو آئی کا صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان

پارٹی قیادت کی ٹکٹ ہولڈرز کو انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک March 12, 2023
پارٹی قیادت کی ٹکٹ ہولڈرز کو انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت (فوٹو: ٹوئٹر)

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے راولپنڈی ضلع کیلئے 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاالرحمن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے امیدواروں کا اعلان کیا جبکہ جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے جس میں امیدواران کی جانب سے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

امیدواروں میں پی پی 6 مری سے ارشد عباسی، پی پی 7 کلر سیداں راجہ ضیاء بشیر، قاری یوسف پی پی 8 گوجر خان، خالد مبین پی پی 9 گوجر خان، مفتی محسن نواز پی پی 10، ملک ریحان بابر، قاری افتخار شامل ہیں۔

پی پی 11 مفتی مسرت اقبال عباسی، چوہدری زاہد پی پی 12، سردار راشد نعیم، قاری فدا صدیقی اور پی پی 13 ضیاءاللہ خان، مولانا بشارت نوید امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح پی پی 14 مولانا گل عظیم شاہ پی پی 15، مولانا عمر علی حقانی امیدوار نامزد ہوئے ہیں، پی پی 16 قاری کرامت الرحمن، پی پی 17 پروفیسر زبیر عباسی امیدوار ہوں گے۔ پی پی 18 ڈاکٹر ضیاءالرحمن، پی پی 19 ٹیکسلا اقبال اعوان جبکہ پی پی 20 ٹیکسلا ملک سفیر عالم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی نے ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں