تحریک طالبان پاکستان کے 2 گروپوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں افغان طالبان کا اعتراف

خان سیدعرف سجنا جنوبی وزیرستان کی امارات پرقبضہ چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے قبضے کے اقدام سے اختلاف ہے،ترجمان محسود گروپ


ویب ڈیسک April 14, 2014
محسود طالبان کے 2 گروپوں میں شدید اختلافات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، تقسیم کئے گئے پمفلٹ کا متن فوٹو: فائل

افغان طالبان کی جانب سے تقسیم کئے گئے پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ ہے تحریک طالبان پاکستان کے 2 گروپوں میں شدید اختلافات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے 2 گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، افغان طالبان کی جانب سے یہ پمفلٹ میرانشاہ بازار میں بڑی تعداد میں جگہ جگہ بانٹے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ محسود طالبان کے 2 گروپوں میں شدید اختلافات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، پمفلٹ پشتو زبان میں ہے جس میں طالبان گروپوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آپس میں اختلافات ختم کریں۔

دوسری جانب محسود گروپ کے ترجمان حاجی داؤد کا کہنا ہے کہ خان سید عرف سجنا جنوبی وزیرستان کی امارات پر قبضہ چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے قبضے کے اقدام سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گروپ کو تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ پر پورا اعتماد ہے اور اگر وہ جنوبی وزیرستان کا متفقہ امیر طے کریں تو ہمیں قبول ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |