نوجوان بیٹر عثمان خان نے اپنی سینچری کا کریڈٹ کس کو دیا

گزشتہ روز گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں عثمان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری اسکور کی تھی


Muhammad Yousuf Anjum March 12, 2023
گزشتہ روز گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں عثمان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری اسکور کی تھی (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ریکارڈ ساز طوفانی اننگز کھیلنے والے ملتان کے سلطان عثمان خان نے اپنی 36 بال پر سنچری کا کریڈٹ ٹرینر اعظم حسین کو دیدیا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے ڈبیو کرکے پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری بنانےکا اعزاز پانے والے عثمان خان کہتے ہیں کہ جب بنچ پر بیٹھا اور موقع کے متنظر تھا تو اس وقت ٹرینر اعظم حسین نے بھی بہت حوصلہ بڑھایا اور پریکٹس کے دوران بہت محنت کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ اعظم حسین نے ہمیشہ ہی کہا کہ کھیل پر فوکس برقرار رکھیں، آپ کو ضرور موقع ملے گا، مایوس نہیں ہونا، ان کی باتوں سے دل چھوٹا نہیں کیا، کوئٹہ کے خلاف میچ سے پہلے کپتان محمد رضوان میرےپاس آئے اور کہا کہ آپ کے کھیل سے واقف ہوں، مجھے بہت اعتماد ہے کہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھاؤ گے۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنالی

نوجوان کرکٹر عثمان خان کا تعلق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینجر اعظم خان کے پاکستان کلب سے ہے اور یہ سندھ کی طرف سے گریڈ2 کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں اور ان کے فیورٹ بلے باز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں