راولپنڈی رقم نہ ملنے پر بیٹے نے چھری کے وار سے والد کو زخمی کردیا
پولیس نے مقدمہ درج کرکے بیٹے کو گرفتار کرلیا
تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیسے نہ دینے کے تنازع پر بیٹے نے چھری کے وار کرکے بزرگ والد کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق بزرگ والد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے جہانزیب نے رقم کا تقاضا کیا جو نہ ملنے پر چھری کے وار سے مجھے زخمی کر دیا۔
صادق آباد پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم جہانزیب کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔