عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی کل تک ملتوی کردی
نگراں وزیر اعلی پنجاب تصادم چاہتے ہیں اور اس طرح کے حالات الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہے، عمران خان
تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ٹویٹ میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کارکن حکومت کے جال میں نہ پھنسیں،صرف پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی لاہور میں دیگر سرگرمیاں جاری ہیں، زمان پارک کو کنٹینرلگا کر بند اور پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
یہ پڑھیں : پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا
عمران خان نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس آٹھ مارچ کی طرح تصادم چاہتی ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے الیکشن روکنے کی سازش ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا، کس طرح دفعہ 144 لگائی جا سکتی ہے؟
یہ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم انتخابات؛ شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم انتخابات، ہم نے ان کی چال میں نہیں پھنسنا، یہ چاہتے ہیں کہ ہم مشتعل ہوں اور یہ
اسی ضمن میں ریلی ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 مارچ کو جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، گرفتاریاں ہوئیں، لاٹھی چارج ہوا، ظل شاہ کو شہید کیا گیا لیکن ہم چپ رہے اور آج پھر وہ سب کچھ بندوبست کیا گیا ہے اس لیے ہم نے ریلی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کا اقدام بھی چیلنج کرنیکا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ انتخابی ریلی کو کل تک ملتوی کر رہے ہیں، عمران خان کا حکم ہے ریلی آج نہیں کل نکالی جائے، کل ہم زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالیں گے جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم انتخابات، ہم نے ان کی چال میں نہیں پھنسنا، یہ چاہتے ہیں کہ ہم مشتعل ہوں اور یہ کارروائی کریں اور لاشیں گریں اور یہ انتخابات ملتوی کردیں۔