پولیس سے ڈر کر تحریکیں منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں مریم نواز

جنھوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپایوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک March 12, 2023
جنھوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپایوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) (فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس سے ڈر کر ''تحریکیں'' منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹس میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ڈر سے ''تحریکیں'' منسوخ کرنے والے اور خوف کے سبب گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی گئی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔

یہ پڑھیں : عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی کل تک ملتوی کردی

مریم نواز نے مزید کہا کہ جنھوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپایوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں