بھارت میں آوارہ کتوں کے حملے میں دو کم سن بھائی ہلاک

دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 7 سالہ تھیں، پولیس


ویب ڈیسک March 12, 2023
—فائل فوٹو

بھارتی ریاست دہلی کے مغربی حصے میں آوارہ کتوں نے دو کم سن بھائیوں پر حملہ کرکے مار ڈالا۔

انڈیا ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق واقعہ مغربی دہلی کے وسنت کنج میں واقع روچی وہار کے جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 7 سالہ تھیں اور وہ سگے بھائی تھے۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں پر دو دن کے وقفے سے الگ الگ واقعات میں حملہ ہوا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو بچوں کی موت سے متعلق مطلع کردیا جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔ ایس ایچ او نے واقعے کی تفصیلات بتائی کہ 10 مارچ کی سہ پہر 3 بجے کے قریب بڑا بھائی آنند جنگل کے قریب سندھی بستی میں واقع اپنے گھر سے لاپتا ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 'دو گھنٹے کے بعد اہلخانہ کو بچے کی لاش ایک خالی پلاٹ سے ملی جس کے جسم پر گہرے زخموں کے نشان تھے'۔

پولیس نے بتایا کہ زخم جانوروں کے کاٹنے کی طرح تھے، ہم نے پڑوسیوں اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ جنگل کے اندر بہت سے آوارہ کتے ہیں جو اکثر بکریوں پر حملہ کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار کو صبح 8 بجے کے قریب آنند کا چھوٹا بھائی 5 سالہ آدتیہاپنے کزن چندن کے ساتھ اسی جنگل کے علاقے میں پیشاب کرنے گیا، چندن آدتیہ سے کچھ فاصلے پر تھا، کچھ دیر بعد جب چندن اس جگہ پر واپس آیا جہاں سے اس نے آدتیہ کو چھوڑا تھا تو اس نے لڑکے کو آوارہ کتوں میں گھرا ہوا پایا وہ بری طرح زخمی ہو چکا تھا۔

پی ایس وسنت کنج ساؤتھ کے مہیندرجو آنند ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلے میں اسی علاقے میں تھے، انہوں نے بچے کی چیخیں سنی اور دیکھا کہ کتے آدتیہ پر حملہ کرچکے تھے، وہ زخمی بچے کو اپنی کار میں اسپتال لے کر پہنچے اور دوران علاج بچہ مر گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں