ملک کو دلدل سے نکالنے کیلیے الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ ہے تو بتا دیں عمران خان
مجھے بتایا جائے کس نے میرے نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کیلیے الیکشن کے علاوہ اگر کوئی اور راستہ ہے تو بتادیں۔
عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ویسے تو ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں اگر الیکشن کے علاوہ بھی ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ ہے تو وہ بتادیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت خوف کا نظام قائم ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کس نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا، ملک میں ایک ہی وفاقی پارٹی رہ گئی ہے ، آپ مجھے ختم کریں گے تو ملک کو اکھٹا کون کرے گا۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی کل تک ملتوی کردی
عمران خان نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون ہے یا ملکہ کے حکم پر چلنا ہے، میرا بھی لندن میں فلیٹ تھا اُس پر نواز شریف مجھے عدالت لے گیا ، میں نے اپنے فلیٹ سے متعلق ایک ایک دستاویز پیش کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آزاد آدمی ہوں اور کسی کا غلام نہیں بن سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس جو غیر قانونی دولت ہے اس کا ابھی تک جواب نہیں دیا، جو ملک کا پیسے چوری کر کے باہر لے گئے وہ کیسے ملک ٹھیک کر سکتے ہیں۔