پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
درخواست میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
تحریک انصاف نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جا سکتی لیکن نگراں پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ کی۔
استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔