بھارت میں ہولی تہوار مسلم خواتین کے لیے عذاب بن گیا

ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں


APP March 13, 2023
ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ فوٹو: ٹویٹر

بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلیے ایک بھیانک خواب بنا دیا ہے۔

ہولی کے دن بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انھیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے ہراساں کیا گیا بعد ازاں ان پر زبردستی رنگ ڈال دیا گیا۔



ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کوپولیس کی موجودگی میں اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھرائوکر تے دیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں