سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 16مارچ کو طلب

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 9 ججز کے نام کی سفارش کی ہے


ویب ڈیسک March 13, 2023
فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس 16 مارچ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 9 ججز کے نام کی سفارش کی ہے جن میں ایک خاتون وکیل کا نام بھی شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو، ایڈوکیٹ محمد عبد الرحمن، ایڈوکیٹ خادم حسین سومرو، ایڈوکیٹ ارباب علی ہاکڑو، ایڈوکیٹ جواد اکبر سروانہ، ایڈوکیٹ سلیم اختر بوریرو، ایڈوکیٹ ثناء اکرم منہاس، ایڈوکیٹ راشد مصطفیٰ اور ایڈوکیٹ سید طارق احمد شاہ کے نام شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں 40 ججز کی بجائے 29 ججز تعینات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |