ناظم جوکھیو قتل کیس جام اویس کی نااہلی کی درخواست دائر

عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور جام اویس کو نوٹس جاری کردیئے۔


کورٹ رپورٹر March 13, 2023
عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور جام اویس کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ورثہ کو دیت کی رقم دینے سے متعلق وکلا کی جام اویس کی نااہلی قرار دینے کی درخواست پر اسپیکر سندھ اسمبلی اور جام اویس کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ورثہ کو دیت دینے سے متعلق وکلا کی جام اویس کی نااہلی قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار وکلا نے موقف دیا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں ممبر سندھ اسمبلی جام اویس نے ورثہ سے صلح کی۔ صلح کے عوض ورثہ کو دیت ادا کی گئی۔

درخواستگزار وکلا نے کہا کہ دیت دینے کا مطلب جرم تسلیم کرنا ہے۔ جام اویس دیت دینے کے بعد صادق اور امین نہیں رہا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جام اویس کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا حکم دیا جائے۔ جام اویس کو صادق اور امین نہ ہونے پر ڈی نوٹی فائی کیا جائے۔

عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور جام اویس کو نوٹس جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں