دل کی سرجری کے بعد سشمیتا سین کی ایک مرتبہ پھر ریمپ پر شاندار انٹری

اداکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی انجوپلاسٹی ہوئی ہے


ویب ڈیسک March 13, 2023
حال میں سشمیتا سین کے دل کی سرجری ہوئی تھی (فائل فوٹو)

ماضی میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز رکھنے والی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے صحتیاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ریمپ پر جلوے بکھیر دیئے۔

حال ہی میں دل کا شدید دورہ پڑنے کی وجہ سے کئی دنوں اسپتال میں گزارنے کے بعد اداکارہ سشمیتا سین نے لیکمی فیشن ویک میں بطور شو اسٹاپر انٹری دے دی۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ سشمیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دیر پہلے لیکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کی شُوز ٹاپر کے طور پر ریمپ واک کی ہے۔


اداکارہ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر بہت کرم رہا ہے اور وہ ہمیشہ اس بات کو دہراتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ سشمیتاسین کو دل کا دورہ، اسٹنٹ ڈال دیا گیا

 

سشمیتا سین کا فیشن ڈیزائنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا 'میں انوشری کی وجہ سے واقعی بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اس نے مجھے آنے اور شُو اسٹاپر بننے کے لیے کہا۔'


لیکمی فیشن ویک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سشمیتا سین کو ریمپ پر سنہرے لباس میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ شدید تھا، جِم جانے کی وجہ سے جان بچ گئی، سشمیتا سین

یاد رہے کہ سشمیتا سین نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ان کو دل کا دورہ پڑا اور پھر ان کی سرجری بھی ہوئی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ دل کا دورہ کافی شدید تھا اور دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی اس لئے ان کی انجو پلاسٹی ہوئی اور اسٹنٹ بھی ڈالا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں