سر پر اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ عبداللہ ولد ایازخان کے نام ہوئی ہے


Staff Reporter March 13, 2023
(فائل فوٹو)

اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ رئیس امروہی گوٹھ کے ایک گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے قطراوربعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ عبداللہ ولد ایازخان کے نام ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ اواقبال مارکیٹ امین مغل نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ 8 سالہ عبداللہ اتوارکی شب ساڑھے 12 بجے کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سرپر لگنے سے زخمی ہوا تاہم بچے کے والدین سمجھے کہ انکا بیٹا ڈریسنگ ٹیبل کا کونہ سر پر لگنے سے زخمی ہوا کیونکہ پہلے بھی بیٹا ایک سے دو بار ڈریسنگ ٹیبل کا کونہ سر پر لگنے سے زخمی ہو چکا تھا۔

والدین نے بچے کے زخم پر پیٹی باندھ دی پانچ سے چھ گھنٹے گزر جانے کے بعد پیرکی صبح بچے کے سر میں شدید درد ہونے پر والدین اسے فوری قطر اسپتال لے گئے جہاں قطراسپتال کے عملے نے بتایا کہ بچہ کسی اور چیز سے زخمی ہوا ہے۔

بعد ِ ازاں بچے کو فوری جناح اسپتال لے لیاجایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ اس کے سر پر گولہ لگی ہے بچے کا سٹی اسکین کیا جا رہا تھا کہ وہ بیہوش ہو گیا جس کے بعد بچہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کا گھرکچا ہے اور چھت پرٹین کی زنگ آلود چادریں موجود ہیں اندھی گولی کہاں سے آئی نہ تو بچے کے والدین کو علم نہیں نہ اب تک پولیس کو معلوم ہوسکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کے لاش ورثاء کے حوالے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزما ن کا سُراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل میں قیوم آباد اور کلفٹن بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن پولیس اندھی گولیاں چلانے والوں کا تاحال سراغ لگانے میں تاحال ناکام دیکھائی دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں