الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری معطل

وارنٹ گرفتاری صرف ایک حاضری کل 14 مارچ کے منسوخ کیے گئے


ویب ڈیسک March 13, 2023
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

وارنٹ گرفتاری صرف ایک حاضری کل 14 مارچ کے منسوخ کیے گئے۔

عمران خان اور فواد چوہدری نے وارنٹ گرفتاری خلاف پٹیشنز واپس لے لیں، ہائی کورٹ لارجر بینچ نے پٹیشنز واپس لینے بنیاد پر نمٹا دیں۔ پہلے وارنٹ گرفتاری بابت دائرہ اختیار الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

دوران سماعت، جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ ہر پیشی کی الگ حاضری ہوتی ہے ایک حاضری کل 14مارچ کے لیے منسوخ کر رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سماعت بارے جو بھی فیصلہ کرے اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ وارنٹ گرفتاری اور توہین الیکشن کمیشن درخواست الیکشن کمیشن میں بھی زیر التواء ہے، جو معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التواء ہے وہ ہم کیسے سن سکتے ہیں، یا الیکشن کمیشن میں چیلنج دائرہ اختیار پٹیشن واپس لیں یا الیکشن کمیشن کو یہ سننے دیں۔

لارجر بینچ نے ہدایت کی کہ اپنے کلائنٹ عمران خان اور فواد چوہدری سے نئی ہدایات لے کر آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں