پانچ سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کا ملزم گرفتار

ملزم کے بچے کی والدہ کے ساتھ تعلقات تھے اور ناراضی پر ملزم نے بچے کو قتل کیا، ایس پی فقیر آباد پشاور

ملزم کی تصویر (فوٹو : پشاور پولیس)

پانچ سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں قتل کا یہ واقعہ 28 جون کو پیش آیا تھا، اس دن پانچ سالہ بچے احتشام کو کسی نے اغوا کیا بعد ازاں لاش میری کچوڑی نہر میں پھینک دی تھی۔

ایس پی فقیر آباد نے بتایا کہ بچے کے اغوا اور قتل میں ملزم وقاص ملوث ہے جس نے بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینکی تھی، ملزم کے بچے کی والدہ کے ساتھ تعلقات تھے اور اس نے ناراضی پر بچے کو قتل کیا۔
Load Next Story