بابراعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں نجم سیٹھی

بابر جب کہے گا اس نے کپتانی چھوڑنی ہے یہ اس کا فیصلہ ہوگا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی

بابر جب کہے گا اس نے کپتانی چھوڑنی ہے یہ اس کا فیصلہ ہوگا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں۔

نجم سیٹھی نے افغان کرکٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، بابراعظم،فخرزمان،شاہین، حارث رؤف اور محمدرضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شاداب خان کو کپتان بنایا گیا ہے۔




بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کپتان کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ، بابراعظم ہی قومی ٹیم کا کپتان رہے گا، میں اسکی بہت عزت کرتا ہوں، جب بابر کہے گا میں نے ایک کپتانی رکھنی ہے دو چھوڑنی ہیں، یا تینوں نہیں رکھنی، یہ اس کا فیصلہ ہوگا، وہ ہمارا ٹاپ اسٹار ہے، اس وقت نائب کپتان شاداب ہیں ان کو ہی کپتانی کا موقع ملنا چاہئے تھا۔



ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بابراعظم، رضوان، فخر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کےلیے ان سب سے بات کرلی ہے، کسی کو کوئی اعتراض نہیں، ہمیں اصل دھیان اب ورلڈ کپ پر دینا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے ابھی سے کام شروع کرنا ہوگا۔
Load Next Story