نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

ظاہر جعفر کو ریپ ثابت ہونے پر بھی سزائے موت سنائی گئی


ویب ڈیسک March 13, 2023
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے نور مقدم کیس کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کو ریپ کے مقدمے میں بھی سزائے موت کا حکم سنایا۔ مقدمے کے دیگر ملزمان افتخار اور جان محمد کی 10 سال کی سزا برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نور مقدم کیس میں مجرمان کی اپیلوں پر فیصلہ آج سنائے گی

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ ظاہر جعفر کو ریپ ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

جس پر ظاہر جعفر نے سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ظاہر جعفر نے 20 جولائی 2021 کو نور مقدم کو قتل کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں