الطاف حسین کی پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست موصول ہوگئیدفترخارجہ

ہائی کمیشن کو الطاف حسین کی جانب سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے دی جانے والی درخواست موصول ہوگئی،دفترخارجہ

پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے،دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل

دفترخارجہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے دی گئی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لیے دی گئی درخواست موصول ہوگئی ہے جس کے لیے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ سے رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارت خانوں کو ملنے والی درخواستیں وزارت داخلہ کو بھیجی جاتی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے متعدد بار درخواست دے چکا ہوں مگر حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں اور رہوں گا اگر حکومت نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری نہ کیا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔
Load Next Story