سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا

یونین کونسل کی تعداد 249 سے بڑھا کر 299 کردی گئی، سندھ حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

(فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد کراچی کے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی آگئی۔ سندھ حکومت نے شہر قائد میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا۔




سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی میں یونین کونسل کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کردی گئی ہے۔
Load Next Story