سندھ پولیس کو مقدمات کی تفتیش کیلئے اضافی اخراجات دینے کا فیصلہ

قتل کی تفتیش کیلئے 1 لاکھ روپے، دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے

فائل فوٹو

سندھ حکومت نے مقدمات کی تفتیش کیلئے پولیس کو اضافی فنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عورتوں اور بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسز میں تفتیش کیلئے 50 ہزار روپے مختص کردیے گئے ہیں جبکہ اقدام قتل کی تفتیش کیلئے فنڈز 12 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار روپے کردیے گئے ہیں۔


ڈکیتی کے مقدمے کی تفتیش کیلئے 25 ہزار روپے، کار چھیننے کی واردات کی تفتیش کیلئے 25 ہزار اور چوری کی واردات میں تفتیش کیلئے 20 ہزار روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

اسی طرح بھنگ، چرس، افیم کے مقدمات میں تفتیش کیلئے 25 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ قتل کی تفتیش کیلئے 1 لاکھ روپے، دہشتگری کے واقعات کی تحقیقات کیلئے 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے شعبہ تفتیش کو رقم نہ ملنے پر اہم مقدمات کی پیروی میں مشکلات کا سامنا تھا لہٰذا تفتیشی عمل کو مضبوط اور بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت نے تفتیش کی مد میں فنڈز میں اضافہ کردیا ہے۔
Load Next Story