ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نہ ہونے پر استعفی دیا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل

ذمہ داروں کے خلاف حکومت اور پولیس کے رویہ سے مایوس تھا، محمد عثمان وڑائچ


ویب ڈیسک March 13, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد ذمہ داروں کے خلاف حکومت اور پولیس کے مایوس کن رویہ سے دلبرداشتہ ہو کراسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے استعفیٰ دے دیا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد عثمان وڑائچ نے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کام شروع کیا اور وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بار ستار کی عدالت میں وفاق کی نمائندگی کررہے تھے۔

عثمان وڑائچ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نہ ہونے پر استعفی دیا، صحافیوں پر تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کا رویہ افسوس ناک رہا۔


انہوں نے کہا کہ کچھ میری ذاتی وجوہات بھی ہیں جن کی بنا پر بات استعفی تک پہنچی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں