ندیم خان کی بورڈ میں اننگز ختم ہونے کا وقت قریب

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو جلد واپسی کا پروانہ سونپنے کا امکان،جنید ضیا کا ٹرانسفر


Saleem Khaliq March 14, 2023
تنخواہ آدھی کروانے کے باوجود ڈائریکٹر میڈیا کو بھی جلد فارغ کر دیا جائے گا فوٹو : فائل

ندیم خان کی پی سی بی میں اننگز ختم ہونے کا وقت قریب آ گیا، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو رواں ہفتے واپسی کا پروانہ سونپنے کا امکان ہے۔

نجم سیٹھی کی زیرسربراہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے آنے پر کئی پرانے آفیشلز کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی تھی، بھاری تنخواہیں لینے والوں کو استعفیٰ دینے یا کم معاوضے پر کام کرنے کا آپشن دیا گیا، تقریباً تمام نے تنخواہیں کم کرنے پر آمادگی ظاہر کر کے وقتی طور پر ملازمت بچا لی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کافی عرصے سے سائیڈ لائن ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کو گھر بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، رواں ہفتے ہی فارغ کرنے کا امکان ہے،انھوں نے جون 2020 میں14 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت سنبھالی تھی،البتہ نئی انتظامیہ کے دور میں ان کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی،ندیم کو پیغام مل چکا تھا کہ مستعفی ہو جائیں البتہ انھوں نے ایسا کرنے سے گریز کیا، اب رواں ہفتے ہی انھیں گھر بھیجنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس،آئی سی سی اور اے سی سی اجلاس کے حوالے سے مشاورت

گزشتہ روز مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی اس حوالے سے اتفاق کر لیا گیا،یاد رہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام بھی دوبارہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کر دیا گیا ہے۔

جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز جنید ضیا کی ملازمت بچ گئی،البتہ ان کو ملتان ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، تنخواہ آدھی کروانے کے باوجود ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کو بھی جلد فارغ کر دیا جائے گا، ان کو پہلے ماہانہ 13 لاکھ 93 ہزار 999روپے ملتے تھے، انھوں نے نوکری بچانے کیلیے کٹوتی پر آمادگی ظاہر کر دی، اب 6 لاکھ 80 ہزار روپے تنخواہ ہو چکی ہے،اس کے باوجود انتظامیہ کام سے مطمئن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

سابق ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی بطور کنسلٹنٹ ذمہ داری سنبھال چکے ہیں،جلد میڈیا ڈپارٹمنٹ میں وہ پرانی پوسٹ پر واپس آ جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں ڈیجیٹل کا کام میڈیا ڈپارٹمنٹ سے لے کر مارکیٹنگ کو سونپا گیا تو کامیابیوں کے نئے ریکارڈز قائم ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

فائنل کے بعد انتظامی حوالے سے مزید کئی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں،3 اپریل کو 60ویں سالگرہ مناتے ہی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو بھی ریٹائر کرنے کی تیاریاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں