پنجاب میں آٹے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 510 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے


رضوان آصف/ March 14, 2023
[فائل-فوٹو]

پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں اب عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کی لائسنس یافتہ 11 ہزار دوکانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 510 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 سے بڑھکر 1158 روپے ہوگی۔

سرکاری گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نجی آٹا بھی مہنگا ہوگا۔ 20 کلو نجی آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ دوسری جانب سرکاری گندم کی قیمت فروخت 2300 سے بڑھکر 3900 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

نگران کابینہ نے فلارملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 1600 روپے فی من اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں