سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے

حمزہ شہباز ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام پذیر تھے


ویب ڈیسک March 14, 2023
حمزہ شہباز ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام پذیر تھے (فوٹو: فائل)

ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے، وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہو گئے، خرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سیاست میں ہلچل، حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت

حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں