سعودی عرب سیلابی ریلے میں پھنسے پاکستانی کی ریسکیو کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کا ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا

سعودی عرب کا جنوبی علاقہ شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

سعودی عرب میں سیلابی ریلے میں پھنسے پاکستانی کوبچانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں پانی کے طوفانی ریلوں میں پھنس کر تقریبا الٹ جانے والے ٹرک کے ایک کونے پر پھنسے پاکستانی کو دیکھا جا سکتا ہے۔




کچھ ہی دیر بعد پاکستانی شہری نے جان بچانے کے لیے بپھرے ہوئے پانی کے ریلوں میں چھلانگ لگا دی۔ کنارے سے منظر دیکھنے والے سعودی ریسکیو ورکرز نے 'یا اللہ اسے بچا لے' کی دعا کے ساتھ پاکستانی کو بچانے کے لیے رسی پھینکی جسے اس نے تھام لیا۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے آثرکی وادی القبا میں پیش آیا۔ یہ علاقہ گزشتہ چند روز سے طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔
Load Next Story