گوادر کیلیے بجلی فراہمی پاکستان ایران کے ایم او یو پر دستخط

100 میگاواٹ بجلی کیلیے خرم دستگیر نے ایران کا دورہ کیا،معاہدے کو حتمی شکل دی

100 میگاواٹ بجلی کیلیے خرم دستگیر نے ایران کا دورہ کیا،معاہدے کو حتمی شکل دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی، دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔


خرم دستگیر کے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، جس کا آغاز وزیر کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا، نو ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔

منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ گوادر کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔
Load Next Story