تحریک انصاف نے کے پی میں 30 اپریل کے ضمنی انتخابات چیلنج کردیے

30 اپریل کو انتخابات کا انعقاد کرانا آئین کے آرٹیکل 124 کی خلاف ورزی ہے، درخواست


ویب ڈیسک March 14, 2023
30 اپریل کو انتخابات کا انعقاد کرانا آئین کے آرٹیکل 124 کی خلاف ورزی ہے، درخواست

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں 30 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات چیلنج کردیے۔

پی ٹی آئی ممبران نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل کو این اے 22، 24 اور 31 پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جنرل الیکشن سے 120 دن سے پہلے انتخابات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر الیکشن کروانا ہوتا تو 120 دن کے اندر تاریخ دیتے، مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی منظوری کے لئے ذاتی حیثیت میں نہیں سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، گورنر کا دعویٰ

درخواست میں کہا گیا کہ 30 اپریل کو انتخابات کا انعقاد کرانا آئین کے آرٹیکل 124 کی خلاف ورزی ہے، ضمنی انتخابات سے نا صرف پیسہ کا ضیاء ہو گا بلکہ آئین سے انحراف بھی ہوگا اور کئی آئینی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں