پچھلے گناہوں کو دھونے کیلئے اس رمضان عمرے پر جارہی ہوں راکھی ساونت

رمضان صرف عبادت کا مہینہ ہے اس میں روزے رکھوں گی اور نمازیں پڑھوں گی، راکھی


ویب ڈیسک March 14, 2023
(فائل فوٹو)

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ روا ں سال رمضان میں عمرے کیلئے جانے والی ہیں۔

راکھی سا ونت کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خو ب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ماہِ رمضان میں عمرے کیلئے روانہ ہونے کے حوالے سے اعلان کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے دوست جامعہ مسجد سے ان کا حلف نامہ(ایفیڈیوٹ) بنوا رہے ہیں جس کے بعد وہ وہ عمرے کیلئے ویزہ لگوائیں گی۔


حال ہی میں اپنے قریبی دوست عادل خان درانی سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ رمضان صرف عبادت کا مہینہ ہے اور وہ اس میں روزے رکھیں گی اور خوب نمازیں بھی پڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان لڑکے، لڑکیاں جمعے کے علاوہ بھی نماز پڑھیں ، راکھی ساونت

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں جو گناہ کریں ہیں وہ انہیں دھونے کیلئے عمرہ کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے اسلام قبول کر کے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا

 

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عادل خان سے شادی کا اعلان کرنے بعد راکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر انہیں چھوڑ کر چکے گئے ہیں اور ان میں علیحدگی ہونے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں