پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے امریکی سفیر

آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان سے تعاون کرنے کو تیار ہیں، ڈونلڈ بلوم


ویب ڈیسک March 14, 2023
پاکستان کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، امریکی سفیر:فوٹو:فائل

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوجائے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالےسے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے ۔

ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔ رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ کل پاکستان کے انرجی ڈائیلاگ ہونے والا ہے جبکہ جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان موسمیات پر مذاکرات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں