کوہلی نے یادگار کے طور پر عثمان خواجہ کو ٹی شرٹ پیش کردی
سماجی رابطے کی سائٹ پر دونوں کرکٹرز کی ویڈیو وائرل
بھارت کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کرنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ویرات کوہلی نے اپنی ٹی شرٹ یادگار کے طور پر پیش کردی۔
پہلی اننگز میں آسٹریلوی اوپنر نے 180 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا اسکور 480 تک پہنچانے میں مدد کی تھی جبکہ اس میچ میں کیمرون گرین نے بھی 114 رنز بنائے تھے تاہم دوسری اننگز میں اوپنر کو بیٹنگ کیلئے نہیں بھیجا گیا تھا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ہندوستان نے 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے بھارت میں تاریخ رقم کردی
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھارت میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بطور اوپنر سعید انور اور شاہد آفریدی کے بعد سینچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔