سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر خصوصی نغمہ جاری

’ یہ سینیٹ پاکستان کا ‘ میں ایوان بالا کی اہمیت اور کردار کو اجاگر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 14, 2023
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خصوصی نغمے کا اجرا کیا:فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان کی سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا۔

سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے لیے تیار کیے گئے خصوصی نغمے ' یہ سینیٹ پاکستان کا' کو شکیل اصغر ملک نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں وفاق اور صوبوں، اقلیتوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے لیے ایوان بالا( سینیٹ) کی اہمیت اور اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے خصوصی نغمہ کا اجرا کیا۔ ملکی پارلیمنٹ کی 50 سالہ تاریخ میں سینیٹ جسے ' ایوان بالا' یا ' ہاؤس آف سینیٹ' بھی کہا جاتا ہے کو میوزک کے ذریعے خراج تحسین پیش کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ اس سے قبل 1973 کے آئین کو بھی میوزیکل ٹریبیوٹ پیش کیا گیا تھا۔

پاکستان میں سینیٹ کا قیام 1973 آئین کی تخلیق کے فورا بعد عمل میں آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں