کراچی فائرنگ ودیگر واقعات میں خاتون سمیت9 افرادہلاک

عیسی نگری میں فائرنگ سے2 ہلاک،منگھوپیر میں خاتون کو گھرمیں گھس کر گولی ماردی گئی


Staff Reporter September 16, 2012
عیسی نگری میں فائرنگ سے2 ہلاک،منگھوپیر میں خاتون کو گھرمیں گھس کر گولی ماردی گئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ودیگرواقعات میں خاتون سمیت7 افرادہلاک، 2 پولیس اہلکارسمیت 5 زخمی ہو گئے۔

سہراب گوٹھ کے علاقے مچھرکالونی لالا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 45 سلیم محسود ہلاک ہوگیا،ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی قمر احمد نے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزم مراد خان کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ مقتول سلیم محسود نے اس کے دو بھائیوں کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے وہ وزیرستان سے آیا تھا ، منگھوپیر روڈ کرسچن پاڑہ شکیل منزل کے قریب رہائش پذیر 32 سالہ زیبا بی بی کو ملزم حنیف نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مچھر کالونی لیاری ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 32 سالہ فیض اﷲ کی لاش ملی ، پی آئی بی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب پراسرار گولی ران میں لگنے سے کاشف نامی شخص زخمی ہوگیا،عیسیٰ نگری کرسچین پاڑہ گلی نمبر7میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے50سالہ ناصر مسیح اور35 سالہ رفیع مسیح ہلاک جبکہ پی آئی بی کالونی تھانے کا ہیڈ کانسٹیبل ظفر اقبال اور کانسٹیبل جان محمد زخمی ہو گئے ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ، واقعے کے وقت مقتولین گھر کے قریب گلی میں بیٹھے تھے،فائرنگ کی اطلاع پر پی آئی بی کالونی تھانے کی پولیس موبائل وہاں پہنچی تو نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں مشتعل افراد نے عیسیٰ نگری کے قریب سڑک پر پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرادیا اور سڑک پر ٹائر جلائے،ڈیفنس کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ون ماڈل پبلک اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے25 سالہ ہوگن مسیح زخمی ہو گیا، گلبرگ کے علاقے کریم آباد حبیب میڈیکل سینٹر کے قریب شریف نگر اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ مکینوں کی نگرانی میں فلیٹ کا دروازہ توڑ کر بیڈ روم سے لاش قبضے میں لے کر پولیس کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ سید کامران رضوی کے نام سے کر لی گئی ، لاش3روز پرانی ہے جسے ذبح کیا گیا تھا۔

جہانگیر روڈ نمبر2 گورنمٹ سیکنڈری اسکول کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔جوہر چورنگی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ محمد احمد صدیقی ہلاک جبکہ اس کا بہنوئی 45 سالہ محمد شمس زخمی ہو گیا،اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 4 میں نامعلوم ملزمان نے مغوی نوجوان کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، اورنگی ٹاؤن میٹرو سینما کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مجید کے منشیات کے اڈے پر کریکر پھینک دیا جو ایک زور دار دھماکے سے پھٹا ، کریکر کے دھماکے اور فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں