کراچی کے6 اسپتالوں کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دیدیا گیا
3اسپتال ڈاؤ یونیورسٹی جبکہ باقی اسپتال جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک،نوٹیفکیشن جاری
صوبائی محکمہ صحت نے کراچی کے6اسپتالوں کوٹیچنگ اسپتال کادرجہ دیدیاان میں سے3 اسپتال ڈاو یونیورسٹی جبکہ دیگر3 اسپتال جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کردیے گئے ۔
جن اسپتالوں کوڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ماتحت کیاگیاان میں سندھ گورنمنٹ قطراسپتال اورنگی ٹاؤن، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباداورسندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال جبکہ سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال،سندھ گورنمنٹ سعودآباداسپتال اورسندھ گورنمنٹ ابراہیم حیدری اسپتال کوجناح سندھ میڈیکل یوینورسٹی سے الحاق کردیاگیا،محکمہ صحت نے 6 اسپتالوں کوٹیچنگ اسپتال قراردینے کانوٹیفکیشن پیر کوجاری کردیا،اس حوالے سے گزشتہ دنوں صوبائی محکمہ صحت کااجلاس منعقد ہواتھا جس میں کراچی کے ضلعی اسپتالوں کوٹیچنگ اسپتالوں کادرجہ دیے جانے کی منظوری دی گئی تھی، سیکریٹری صحت اقبال درانی نے بتایا کہ کراچی کے ضلعی اسپتالوں کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ ملنے کے بعد اسپتالوں کی کارکردگی اورطبی سہولتوں میں اضافہ ہوجائیگا جبکہ ٹیچنگ اسپتال کا درجہ ملنے کے بعد ان ضلعی اسپتالوں میں ڈاکٹراپنی اعلی تعلیم وتربیت بھی شروع کرسکیں گے۔
ڈاؤ یونیورسٹی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز پروفیسر مسعود حمید اور پروفیسر طارق رفیع نے ضلعی اسپتالوں کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دیے جانے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا اور کہاکہ ضلعی اسپتالوں کو ٹیچنگ اسپتال کادرجہ ملنے کے بعد اسپتال کی اہمیت میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ اسپتال میں یونیورسٹی کے تحت منعقد کیے جانے والے سیمیناراوراکیڈمک سرگرمیاں بھی شروع کی جاتی ہیں،جونیئرڈاکٹرٹیچنگ اسپتالوں میں اپنی پوسٹ گریجویشن تعلیم وتربیت بھی مکمل کرسکیں گے، ان ماہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی اسپتالوں کوٹیچنگ اسپتالوں کا درجہ ملنے کے بعد میڈیکل یونیورسٹیوں کے سینئر پروفسرزاور ڈاکٹروں کی باقاعدہ اوپی ڈی منعقدکی جائیگی جبکہ پیچیدہ نوعیت کے امراض میں مبتلا مریضوںکو علاج ومعالجے کی تمام سہولتیں بھی میسر ہوں گی، ان ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ اسپتال کا درجہ ملنے کے بعد سول اور جناح اسپتالوں میں مریضوں کے دباؤ میں کمی آئے گی اور مریض اپنے ہی ضلع کے ٹیچنگ اسپتال میں علاج کے لیے رجوع کرسکیں گے۔