عمران خان کی وارنٹ منسوخی کیلیے درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد
عدالت نے درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی فوری استدعا مسترد کردی۔
ایکسپرپس نیوز کے مطابق عمران خان کے وکلا نے کچھ دیر قبل توشہ خانہ کیس میں گرفتاری روکنے اور مقامی عدالت کے وانٹ کی منسوخی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست دائر ہونے کے بعد چیف جسٹس نے عمران خان کے وکلا خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری کو اپنے چیمبر میں طلب کیا۔
مزید پڑھیں: پولیس اور رینجرز گرفتاری کیلیے عمران خان کے گھر میں داخل، کارکن پسپا ہوگئے
بعد ازں چیف جسٹس نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فوری سماعت سے معذرت کرتے ہوئے اسے کل کیلیے مقرر کرلیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ، شبلی فراز ، فیصل جاوید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے گرفتار ہونے کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کا پلان تیار ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی رہائ شگاہ پر زہریلی گیس کے شیل پھینکے گئے، وارنٹ گرفتاری پر پتا بنی گالا کا تھا اور یہ گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی سے ظلم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ظلم کا نظام رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی جائیداد لوٹنے والوں سے حساب لیں گے، قوم کو اپنے روشن مستقبل کیلیے نکلنا ہوگا اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کا پلان ترتیب دیا ہوا ہے، ایسی صورت میں ساری صورت حال آپ کے سامنے آجائے گی۔