عمران خان کی ممکنہ گرفتاری تحریک انصاف کا مختلف شہروں میں احتجاج
کئی مقامات پر مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں، پولیس کی شیلنگ، درجنوں کارکنان گرفتار
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔
منگل کو لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں مختلف شہروں میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک بلاک کردیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں 15 مقامات پر پی ٹی آئی کا احتجاج
کراچی میں داؤد چورنگی، کیماڑی، لیاری، نیٹی جیٹی، حب ریور روڈ، بنارس سمیت 15 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا گیا، ضلع سینٹرل میں بورڈ آفس، 4 کے چورنگی، ضلع شرقی میں راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ضلع ساؤتھ میں شاہین کمپلیکس، تین تلوار پر احتجاج کے باعث شام کے اوقات میں دفاتر سے گھروں کو لوٹنے والے شہری سڑکوں پر خوار ہوگئے۔
حسن اسکوائر پر پولیس کی شیلنگ
پولیس نے فائیو اسٹار، حسن اسکوائر اور کیماڑی سے پی ٹی آئی کے 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ فائیو اسٹار، حسن اسکوائر کے مقام پر پولیس نے کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین متاثر ہوئے جن میں خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔
انصاف ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ ہم نے کراچی میں 15 مقامات پر احتجاج کیا جو اب ختم ہوگیا ہے۔ اگلے لائحہ عمل سے جلد آگاہ کریں گے۔ کارکنان انصاف ہاؤس پر جمع ہیں۔ ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں مگر پولیس بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے۔
حیدرآباد میں دھرنا
حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے وادھو واھ گیٹ کے سامنے بائی پاس پر دھرنا دیدیا اور ٹائر نذرآتش کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پشاور میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا بعد ازاں اسمبلی چوک کی طرف روانہ ہوگئے۔ مظاہرین نے پشاور میں ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا، اسمبلی چوک میدان جنگ بن گیا۔
اسلام آباد میں پولیس نے 15 کارکنوں کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایکسپریس ہائی وے کو ضیاء مسجد کے پاس بلاک کر دیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے اٹھال چوک بند کرکے مظاہرہ کیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک عام ٹریفک کے لئے کھول دی ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پہنچ گئی، بکتر بند گاڑی بھی فیض آباد پہنچا دی گئی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، اگر مظاہرین نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ایماء پر سڑک بند کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں حامد زمان کیانی، انیس عباسی، شیخ لیاقت اور کارکنوں کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی مری ایکسپریس ہائی وے سے آنے والی ٹریفک بلاک
عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس ایکشن کے خلاف مری میں سابق ایم این اے صداقت عباسی کی قیادت میں جی پی او چوک پر احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی مظاہرین نے ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ بند کردی۔
احتجاج کے باعث راولپنڈی مری ایکسپریس ہائی وے سے آنے والی ٹریفک بلاک ہوگئی، مری جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بعد ازاں پولیس کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکن کمیٹی چوک سے منتشر ہوگئے۔
گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ بند
گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے راہوالی جی ٹی روڈ پر دھرنا دے دیا جبکہ لکی مروت میں پی ٹی آئی کارکنان نے انڈس ہائی وے کو گنڈی چوک پر بند کر دیا۔
کامونکی میں بھی پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے لاہور اور گوجرانوالہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔