گٹروں کے ڈھکن چوری سڑکوں پر کھلے مین ہول موت کا کنواں بن گئے

گلستان جوہرمیں اسکول کے سامنے سے گٹروں کے ڈھکن غائب،نارتھ ناظم آبادمیں مسجدکے قریب سے گٹرکے ڈھکن چورلے گئے


Staff Reporter April 15, 2014
رات کے وقت مین ہولز میں گاڑیاں پھنسنے سے کئی شہری زخمی ہو گئے،بچوں کے گرنے کاخطرہ،بلدیاتی ادارے ڈھکن لگانے میں ناکام ۔ فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر کے کھلے ہوئے مین ہول شہریوں کیلیے موت کا کنواں بن گئے۔

اہم سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں مین ہول سے ڈھکن چوری کرلیے گئے، رات کے وقت مین ہول میں گاڑیاں گرنے سے کئی شہری اور بچے زخمی ہو گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق شہر میں بلدیہ عظمیٰ کی ناقص کارکردگی کے باعث مرکزی سڑکوں کے علاوہ اندرونی گلیوں سے گٹر کے ڈھکن غائب ہیں ، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد اور کئی علاقوں میں مرکزی سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں گٹر کے مین ہول کھلے پڑے ہیں، شہریوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود بلدیاتی ادارے گٹروں پر ڈھکن لگانے کا بندوبست نہیں کرسکی ہے ، گلستان جوہر بلاک 15میں دارالصحت اسپتال کے عقب میں واقع بڑے اسکول کے سامنے گٹر کے کئی مین ہول کھلے پڑے ہیں ۔

جس میں اسکول کے بچوں کے گرنے کا خطرہ ہے، نجی اسکول کی انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں کی توجہ کھلے ہوئے مین ہول کی جانب مبذول کرائی ہے لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اور اسکول کے بچے ان مین ہولز میں گرسکتے ہیں، گلستان جوہر بلاک 15 کے مکینوں نے بلدیہ عظمیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسکول کے سامنے کھلے ہوئے گٹروں پر فی الفور ڈھکن لگائے جائیں، نارتھ ناظم آباد میں فاروق اعظم مسجد کے قریب بھی گٹر کے کئی مین ہول کھلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور رکشے ان مین ہولوں میں پھنس چکے ہیں جبکہ رات کے وقت شہریوں کے مین ہول میں گرنے کا خطرہ ہے علاقہ مکینوں نے بلدیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کھلے ہوئے گٹروں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کی جان محفوظ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |