شاہدہ رضا کا جسد خاکی دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے اوور سیز کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد طوری نے کہا ہے کہ اٹلی کے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رجا کی میت دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اوور سیئز پاکستانی ساجد طوری نے کہا کہ شاہدہ رضاکا جسدخاکی دو روز میں پاکستان آجائے گا۔ مستقبل میں ایسے واقعات اور سانحات سے بچنے کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کرنیوالے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کریں گے تاکہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی روک تھام ممکن ہو۔
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی زمینوں پر ہونے والے قبضے کا فیصلہ اب جلد ہوا کرے گا، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں۔
ساجد طوری نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین کو بیرون ملک بھیجا جائے گا، مئی تک ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ شاہدہ رضا فروری میں اٹلی کے ساحل پر پیش آنے والے کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں تھیں، وہ اپنے بچے کے علاج کیلیے یورپ جانے کی خواہش مند تھیں مگر بدقسمتی سے اٹلی کے ساح پر کشتی حادثے میں دنیا کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہہ گئیں۔