منشا پاشا نے شوبز فنکاروں اور کرکٹروں کو کیا مشورے دیئے

حال ہی میں اداکار محب مرزا اور کرکٹر یونس خان کے درمیان ایک ٹی وی پروگرام میں گرما گری ہوگئی تھی

فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے جھگڑوں پر فنکاروں اور کرکٹروں کو مشورے دیے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں اپنے ساتھی فنکاروں اور دیگر کو مفید مشورے دے ڈالے۔

انہوں نے فنکاروں کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں دنیا آپ کی عزت کرے تو سب سے پہلے آپ خود دوسروں کو عزت دینا سیکھیں۔




منشا پاشا نے ایک اور پوسٹ میں درخواست کی کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت اچھالنے اور بے عزتی سے رک جانا چاہئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی عزت کو خراب کرکے کوئی بھی شخص عظیم نہیں بن سکتا۔



واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار محب مرزا اور کرکٹر یونس خان کے درمیان ایک ٹی وی پروگرام میں گرما گری ہوگئی تھی۔
Load Next Story