عمران خان کیخلاف میں نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا وزیر اعظم

عمران خان کیخلاف قانون خود حرکت میں آیا، یہ آج تک گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں ہے، شہباز شریف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو


ویب ڈیسک March 14, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ میں نے قائم نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی آج تک گرفتاری سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانون خود حرکت میں آیا ہے جبکہ اس نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر اپنے دور میں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی اور عدلیہ کے خلاف انتہائی مذموم گفتگو کی، وہ گرفتاری سے بچنے کیلیے کبھی بزرگی تو کبھی بیماری کے سہارے ڈھونڈ رہا ہے۔

شہباز شریف نے توشہ خانہ سے تحائف لینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ قیمت ادا کرکے قانونی طورپر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، سب نے قانون کے مطابق تحفے رکھے اور اس میں کوئی غلط بات بھی نہیں اور نہ ہی یہ کوئی جرم ہے البتہ عمران خان نے تحفہ فروخت کر کے جھوٹ بولا اور جعل سازی سے دوست ملک کا قیمتی تحفہ فروخت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے متعلق جعلی رسیدیں جمع کرائی، اُس نے دبئی میں گھڑی فروخت کی اور اس کی اسلام آباد کے دکاندار کی جعلی رسید ظاہر کر کے کم پیسے توشہ خانہ میں جمع کرائے جبکہ اُن کی اہلیہ نے بھی کروڑوں روپے کے تحائف توشہ خانہ سے لیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت ختم ہونے پر شرمناک جھوٹ بولا کہ امریکا نے اُن کا اقتدار ختم کیا، مجھے ملک کے دیوالیہ ہونے کا تو علم تھا مگر اس بات کا معلوم نہیں تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف کی شرائط سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط بھی ہم نےمان لیں، چند دن میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، عمران خان ملک کودیوالیہ کرکے سب کا اعتماد ختم کردیا تھا۔

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق فیصلہ میرٹ پر ہوا، جی ایچ کیو سے آنے والی فہرست میں سنیارٹی کےلحاظ سےجنرل عاصم منیرکا پہلانام تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہک ارشدشریف کی فیملی کو انصاف ملنےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں