زلزلہ متاثرین کیلیے 1300 خیمے لے کر پاکستانی امدادی جہاز ترکی پہنچ گیا
لاہور سے چارٹرڈ طیارہ امدادی سامان لیکر روانہ ہوا جسے این ڈی ایم اے کے بریگیڈیئر عمر نے روانہ کیا
حکومت پاکستان اور پیپلز آف پاکستان کی جانب سےزلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کی امداد کیلئے 1300 خیموں پر مشتمل کارگو جہاز متاثرہ علاقہ ادان پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان سے ترکی میں زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے 1300 خیمے آدان شہر پہنچا دیئے گئے.
لاہور سے چارٹرڈ طیارہ امدادی سامان لیکر روانہ ہوا جسے این ڈی ایم اے کے برگیڈیر عمر نے روانہ کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود اور ایکسپریس نیوز کے رپورٹر محمد ہارون بھی امدادی سامان کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
ترکی کے آدان ایرپورٹ پر ایمبیسڈر یورک شیوک اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود اور سینئر جرنلسٹ محمد ہارون کا استقبال کیا اور امدادی سامان وصول کیا.
اس موقع پر ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اپنے ترک بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا، ترکی نے پاکستان سے 71 ہزار خیمےئ اور 97 ہزار کمبل بھجوانے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے کمبلوں کی کھیپ بھجوانے کا عمل مکمل کردیا ہے جبکہ اب تک روزانہ کی بنیاد پر تین چارٹرڈ گارگو طیاروں کے ذریعے 25 ہزار ٹینٹس بھی بھجوائے جاچکے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف نے 23 مارچ تک امدادی آپریشن مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔