لاہور12سالہ بچی کانکاح کرانے کی کوشش ناکاموالدہ

باراتی راستے سے غائب، تثمیہ بی بی بیٹی فرزانہ کی شادی 24سالہ طاہر سے کرنا چاہتی تھی


Numainda Express September 16, 2012
باراتی راستے سے غائب، تثمیہ بی بی بیٹی فرزانہ کی شادی 24سالہ طاہر سے کرنا چاہتی تھی. فوٹو فائل

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں12سالہ بچی کازبردستی نکاح کرانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

باراتی راستے سے ہی غائب ہوگئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کی والدہ کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مصری شاہ کے علاقہ احاطہ بی بی چن میں رمضان کی بیوہ تثمیہ کوثرنے اپنی 12سالہ بیٹی فرزانہ کی شادی دورکے رشتے دار 24سالہ طاہرسے طے کردی،گزشتہ روز نکاح تھا۔

لڑکی کے چچانے تثمیہ بی بی کونابالغ بچی کاپہلے سے شادی شدہ نوجوان کے ساتھ نکاح کروانے سے منع کیااورباز نہ آنے پر مصری شاہ پولیس کو اطلاع دیدی،پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کراسکی والدہ تثمیہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتارکرلیا جبکہ باراتی راستے سے ہی غائب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |