ای سی سی چینی برآمد کیلیے شپمنٹ پیریڈ 60 دن کرنیکی منظوری

کپاس کی امدادی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے کاٹن پرائس ریونیو کمیٹی بھی قائم


Irshad Ansari March 15, 2023
کپاس کی امدادی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے کاٹن پرائس ریونیو کمیٹی بھی قائم فوٹو:فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے چینی کی برآمد کیلیے شپمنٹ پیریڈ کو45 دن سے بڑھا کر60 دن کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی تجویز کردہ ساڑھے آٹھ ہزار روپے فی چالیس کلوگرام کپاس کی امدادی قیمت کا جائزہ لینے کیلیے کاٹن پرائس ریونیو کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ پی ایس او کو ایل این جی درآمد کیلئے 50 ارب روپے کمرشل قرضے کیلئے 50 ارب روپے خودمختار گارنٹی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی نے زلزلہ زدہ ترکی اور شام کے لئے امدادی سامان کے لئے این ڈی ایم اے کی سمری کا تفصیلی جائز لینے کے بعد این ڈی ایم کیلئے فور ی طور پردس ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے پی ایس او کی لیکویڈیٹی کی ضرورت سے متعلق پیش کردہ سمری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پی ایس او کو ایل این جی فراہم کنندگان کو ادائیگی کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور ایل این جی سپلائی چین کو جاری رکھنے کے قابل بنانے کے لیے، ای سی سی نے ایس این جی پی ایل کو پچاس ارب روپے کا کمرشل قرضہ لینے کیلئے ایس این جی پی ایل کیلئے پچاس ارب روپے کی خودمختار گارنٹی کی منظوری بھی دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں