زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپوں میں درجنوں زخمی

پی ٹی آئی ورکرز سے تصادم کے بعد پولیس نے شدید شیلنگ کی، قریبی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند

رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں:فوٹو:فائل

لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پولیس و رینجرز کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا۔ جھڑپوں میں درجنوں پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ تحریک انصاف کا مختلف شہروں میں احتجاج


زمان پارک اور قریبی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ مال روڈ کے اطراف واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس آپریشن کل صبح تک روکنے کا حکم دے دیا ہے۔



پولیس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔
Load Next Story