طالبان نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی

پابندی نہیں لگائی درزیوں کو کچھ ہدایات جاری کی ہیں، طالبان حکام


ویب ڈیسک March 15, 2023
درزیوں کا کہنا ہے پابندی سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا:فوٹو:فائل

افغانستان میں طالبان حکومت نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق پروان صوبے کے درزیوں کو طالبان نے خواتین کے کپڑے نہ سینے کا حکم دیا ہے۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کی جانب سے یہ حکم زبانی دیا گیا ہے۔ ان احکامات سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب مقامی طالبان حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے متعلق کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم انہیں خواتین کے کپڑے سینے سے نہیں روکا گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی تعلیم اور پارکوں میں جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |