شاہین آفریدی بھارت کے ہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈر بن سکتے ہیں عامر

ان میں بڑی ہٹس لگانے کی صلاحیت موجود ہے، سابق فاسٹ بولر


ویب ڈیسک March 15, 2023
ان میں بڑی ہٹس لگانے کی صلاحیت موجود ہے، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے رواں سال بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پیسر شاہین آفریدی کی بطور آل راؤنڈرز بننے کی صلاحیت پر یقین کا اظہار کیا ہے۔

دوحا میں جاری لیجنڈز لیگ کے موقع پر بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں ایڈیشن میں نصف سینچری اسکور کی جبکہ کئی مواقعوں پر اوپر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اگر بیٹنگ پر کام جاری رکھتے ہیں تو وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، ان میں بڑی ہٹس لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: میدان میں اترنے کے بعد دوستی پیچھے رہ جاتی ہے، محمد عامر

محمد عامر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئندہ ورلڈکپ میں آفریدی کی بیٹنگ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کرنا چاہیے، موجودہ دور میں ٹیکسٹ بُک کرکٹ بےکار ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں