عمران خان نے ریاستی رٹ کے حوالے سے باغیانہ روش اختیار کی ہے فضل الرحمان

ریاست رٹ برقرار رکھنے کے لیے ضروری وسائل بروئے کار لائے، صدر پی ڈی ایم

—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو قانون کا احترام کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہ انہوں نے ریاستی رٹ کے حوالے سے باغیانہ روش اختیار کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے طرز عمل سے ریاستی رٹ کمزور ہونے کا احتمال ہے، عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کلچر اپنایا۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان ملک مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، دیکھتا ہونا گا کہ کون سی ایسی طاقتیں ہیں جو عمران خان فتنے کو تحفظ دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں، کارکنوں کو ڈھال بنانے کے بجائے عمران کو مقدموں کا سامنا کرنا چاہیے، عمران خان کو گرفتار کرکے ہر صورت میں پیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست رٹ برقرار رکھنے کے لیے ضروری وسائل بروئے کار لائے، تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں، چند کھلنڈروں کا گروہ ہے۔
Load Next Story