فراڈ کیس میں مطلوب خاتون کے بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام

نوشین اشرف کیخلاف کراچی اورحیدرآباد میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں، ترکیہ فرار ہونے کی کوشش کی، ایف آئی اے

—فائل فوٹو

جناح ٹرمینل پرایف آئی اے امیگریشن حکام نے فراڈ کیس میں مطلوب خاتون کے بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی عمل میں لائی، جس کے دوران فراڈ کیس میں مطلوب خاتون کوبیرون ملک روانگی سے روک کر آف لوڈ کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق خاتون ملزمہ ترکیہ کے ویزے پرفرار کی کوشش کررہی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون نوشین اشرف کے خلاف کراچی(گڈاپ)اورحیدرآباد (لطیف آباد) میں مقدمات ہیں، درج مقدمات کے مطابق خاتون نے مختلف افراد سے لاکھوں روپے فراد کیا جبکہ کاروباری لین دین کے دوران چیک باونس کے مقدمات بھی درج ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط بھی لکھا گیا جبکہ ملزمہ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادراحکام کو بھی خط لکھاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کافی عرصہ سے خاتون کی مانیٹرنگ کی جارہی تھی، پرواز سے آف لوڈ اورگرفتاری کے بعد خاتون ملزمہ کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
Load Next Story