پرندوں کو قید کرکے آزاد کرنا گھناؤنا دھندا ہے سابق چیئرمین جنگلی حیات
بریڈنگ سیزن کے دوران پرندوں کا شکار انکی معدومی کا سبب بن رہا ہے، بدر منیر
ٹاسک فورس برائے جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کے سابق چیئرمین بدر منیر نے کہا ہے بریڈنگ سیزن کے دوران پرندوں کا شکار انتہائی ظلم اور ان کی معدومی کا سبب بن رہا ہے۔ شہری پرندوں کو قید کرکے صدقے کے نام پر آزاد کرنے کا گھناؤنا دھندہ کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
بدر منیر نے اپنے آفس میں جنگی حیات کی کنزرویشن کے لیے کام کرنیوالے کارکنان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ سے ستمبر تک زیادہ تر پرندوں اورجانوروں کا بریڈنگ سیزن ہوتا ہے اس لیے پرندوں کے قانونی شکار پر بھی پابندی لگادی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریڈنگ سیزن میں پوچر ناصرف مختلف پرندوں کاشکار کرتے بلکہ اکثر پرندوں خاص طور پر طوطے کے انڈے اور بچے گھونسلوں سے اٹھا لیتے ہیں۔ یہ اقدام ناصرف ظلم ہے بلکہ اس سے پرندوں کی معدومی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
بدر منیر نے جنگلی حیات کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں پرندوں کو قید کرکے بیچبے والوں کیخلاف عوام کے اندر آگاہی پیدا کریں۔ رمضان المبارک میں یہ لوگ شہریوں کو صدقہ اور ثواب کے نام پر بیوقوف بناتے اور پیسے لیکر پرندے آزاد کرواتے ہیں۔ ایسے افراد سے متعلق فورا متعلقہ وائلائف حکام ،ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کو اطلاع دیں۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ پرندوں کے بریڈنگ سیزن کے دوران اپنے گھروں کی چھتوں اور باغیچوں میں پرندوں کے لیے صاف پانی اور دانے کا اہتمام کریں۔