دفتر خارجہ نے ’عمران خان اور انتخابات‘ سے متعلق زلمے خلیل زاد کا بیان مسترد کردیا
پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کیلیے کسی سے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے ''پاکستان میں انتخابات اور عمران خان کی گرفتاری'' سے متعلق افغانستان میں سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق امریکی ایلچی کے سلسلہ وار ٹوئٹس کے جواب میں سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان کو "سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سطح پر بحران" سے نمٹنے کے لیے "اقدامات" کرنے کی تجویز دی تھی۔
مزیدپڑھیں: عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، زلمے خلیل
زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں تجاویز دیتا ہوں کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔
زلمے خلیل زاد کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے، دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ "ایک مضبوط قوم کے طور پرہم موجودہ مشکل صورتحال سے ثابت قدمی سے نکلیں گے۔